اسلام آباد (ویب نیوز)
بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 709میگاواٹ تک پہنچ گیا،ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے تک پہنچ گیا ۔ پاورڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 191میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی کل طلب 27 ہزار 900میگاواٹ ہے۔پانی سے 4 ہزار 528 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 515میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 8 میگاواٹ ہے ۔ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 609 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 121 ہے ، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 175 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ، جوہری ایندھن سے 1ہزار 235 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،اسلام آباد ریجن میں بھی 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے زیادہ ہے۔