اسلام آباد (ویب نیوز)

موسم میں بہتری کے باوجود پاکستان میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ۔ پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 500 میگا واٹ ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 300 میگا واٹ جبکہ طلب 26 ہزار 800 میگا واٹ ہے۔ ملک کے دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے تک ہے بعض علاقوں میں فنی خرابیوں کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ ہے، بجلی چوری کے علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ کی جا ری ہے۔