کمرشل بینکوں کے پاس بھی فنڈز کی کوئی کمی نہیں ، ڈالر کے وافر ذخائر درآمدی ادائیگیوں کے لیے موجود ہیں
اسلام آباد (ویب نیوز)
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر8.9 ارب ڈالر کی سطح پر ہیں اورمکمل طور پر قابل استعمال ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدی ادائیگیاں روکنے کی افواہیں بھی غلط قرار دے دی گئی ہیں، رواں ماہ اسٹیٹ بینک 4.7 ارب ڈالر کی درآمدات کی ادئیگیاں کرچکا ہے۔ 10 جون کو اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 99 کروڑ ڈالر تھے جن میں سونے کے ذخائر شامل نہیں ہیں، سونے کے ذخائر بھی ہر مقصد کیلئے قابل استعمال ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس بھی فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے، ڈالر کے وافر ذخائر درآمدی ادائیگیوں کے لیے موجود ہیں۔