اسلام آباد (ویب نیوز)
ایف بی آر نے پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے، ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ 30 جون سے ہوگا،ریگولیٹری ڈیوٹی سے چین سے کسٹمز فری درآمدت پر ٹیکس وصول ہوسکے گا، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ 30 جون سے ہوگا، ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق ان کارگوز پر نہیں ہوگا جن کی ایل سی کھل چکی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جس پیٹرول پر 10 فیصد کسٹمز ڈیوٹی ہے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی سے چین سے کسٹمز فری درآمدت پر ٹیکس وصول ہوسکے گا۔