کراچی  (ویب نیوز)

انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 5 روپے 43 پیسے کمی ،206کا ہو گیا

کراچی(صباح نیوز)  انٹربینک میں ڈالرکے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہونے لگا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر 5 روپے سے زائد سستا ہوگیا ۔کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 43 پیسے سستا ہوکر 206 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔یہ دو ماہ بعدانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں سب سیزیادہ کمی ریکارڈ ہوئی ہے،  گذشتہ روز  ڈالر 211 روپے 93  پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے پر ٹریڈ ہو  رہا ہے، دو دن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت ساڑھے6 روپے کم ہوئی ہے۔