اسلام آباد (ویب نیوز)

کے الیکٹرک  نے بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔کراچی والوں کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی گئی۔کے الیکٹرک  نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی  مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔نیپرا کو بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ۔کے الیکٹرک نے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی ہے۔نیپرا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں 4جولائی کو درخواست کی سماعت کرے گا۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں کراچی کے عوام کو 22ارب 65کروڑ روپے کااضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔نیپرا درخواست کی سماعت کے بعد فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت11 روپے 34پیسے فی یونٹ  بڑھانے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔