اسلام آباد (ویب نیوز)
کوروناوائرس کی چھٹی لہر میں تیزی آنے لگی ، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 2 اعشاریہ 22 فیصد پر آ گئی، ملک بھر میں مزید 309 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق گذشتہ24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 941 کوروناٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 309 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ۔ ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 2.22 فیصد ہو گئی ۔این آئی ایچ کی جانب سے کہا گیا کہ ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کوروناسے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم کوروناسے متاثر 80 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔