اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تیز ہونے لگے ،مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 435نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 3 اعشاریہ 2 فیصد ہوگئی۔ گزشتہ روز 13 ہزار 644  کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد 435 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق مزید 1 کورونا کا مریض انتقال کر گیا، جبکہ 87 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 22 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔