اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا، بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔پاور ڈویژن کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ملک میں بجلی کی کل طلب 29 ہزار 900 میگاواٹ تک پہنچ گئی اوربجلی کی کل پیداوار 22 ہزار 226 میگاواٹ ہے۔ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق کہ ملک میں پانی سے 5 ہزار 625 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 327 میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11ہزار 500 میگاواٹ، ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 235 اور سولرپلانٹس سے پیداوار 122 میگاواٹ بجلی تیار کی جارہی ہے۔