اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک بھر میں کوروناوائرس سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹے میں641نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار 813 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 641 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.41 فیصد رہی اور 2 افراد انتقال کرگئے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 119 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔خیال رہے کہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی اس وقت کورونا کی چھٹی لہر کی لپیٹ میں ہے جہاں سب سے زیادہ شرح ریکارڈ کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلا ئومیں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔