اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک بھر میں کوروناوائرس کے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں694نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح تین اعشاریہ نو تین فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 694نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا کے 17ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے، موذی مرض سے متاثر ایک سو ایک مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔