اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کر گئے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں333نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ روز 13ہزار 759ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 2اعشاریہ 42فیصد سامنے آئی۔ کورونا سے متاثر85 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کراچی میں سامنے آرہے ہیں۔