حمزہ شہباز منتخب نہیں بلکہ سلیکٹڈ وزیر اعلی ٰہیں، صرف ضمنی الیکشن تک انہیں قبول کیا ہے،تحریک انصاف
ہم نہ کل حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب مانتے تھے نہ آج مانتے ہیں، ضمنی انتخابات کے بعد ہاوس مکمل ہو گا، اسد عمر
پاکستان میں لوٹوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا ہے،چیف جسٹس نے کہا ہے کہ صاف وشفاف الیکشن ہوں
تحریک انصاف کے موقف کی جیت ہوئی، حمزہ شہباز محدود اختیارات کے تحت 22 جولائی تک وزیر اعلیٰ ہوں گیے، فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد( ویب نیوز)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز منتخب نہیں بلکہ سلیکٹڈ وزیر اعلی ٰہیں، صرف ضمنی الیکشن تک انہیں قبول کیا ہے،ہم نی کل حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب مانتے تھے نہ آج مانتے ہیں، ضمنی انتخابات کے بعد ہاوس مکمل ہو گا،پاکستان میں لوٹوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا ہے،چیف جسٹس نے کہا ہے کہ صاف وشفاف الیکشن ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کے روز فواد چوہدری کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خوشی ہے جمہوریت کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی نے یہ لڑائی لڑی ہے یہ صرف ہمارا نہیں عدالت کا بھی موقف ہے کہ حمزہ منتخب وزیراعلیٰ تھے ہی نہیں،ضمنی انتخابات کے بعد ہاوس مکمل ہو گا، پاکستان میں لوٹوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ ہم نہ کل حمزہ کو مانتے تھے نہ آج مانتے ہیں ہم نے صرف ضمنی الیکشن، مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن تک حمزہ کو قبول کیا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومتی مشینری کا استعمال، لوگوں پر دباو ڈالا جارہا ہے اور غیرقانونی ترقیاتی کام بھی کرائے جارہے ہیں ایسے افسروں کو لگایا جارہا ہے جو ٹھیک نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ عدالت نے کہا آرڈرمیں لکھیں گے الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش قبول نہیں ہوگی، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ صاف وشفاف الیکشن ہوں۔ کرسی پرحمزہ شہباز بیٹھیں گے مگر کسی حکومتی مشینری کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے ن لیگ کو اپنی شکست نظرآرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی، لوڈشیڈنگ سے غلامی کی قیمت ادا کررہی ہے جبکہ آج پریڈ گراونڈ میں عمران خان جلسے عام سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور آج سپریم کورٹ پر پورے پنجاب کی نظر جمی تھی۔ ہمارا پہلے دن سے موقف تھا کہ پنجاب میں بننے والی حکومت غیر قانونی ہے اور پہلے لاہور ہائیکورٹ پھر آج سپریم کورٹ نے بھی ہمارے موقف کی تائید کر دی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے اور حمزہ شہباز محدود اختیارات کے تحت 22 جولائی تک وزیر اعلیٰ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے سیاسی معاملات کو آپس میں مل کر حل کرنے کا کہا ہے اور تحریک انصاف کے موقف کی جیت ہوئی ہے۔ حمزہ شہباز منتخب نہیں بلکہ سلیکٹڈ وزیر اعلی ٰہیں۔