کرپشن کر کے باہر بھاگنے والے این آر او لے کر واپس پاکستان آنا چاہتے ہیں،عمران خان

جو نیوٹرلز ہو کر پیچھے ہو گئے کیا یہ انکا پاکستان نہیں، معیشت نیچے جائے گی تو کیا نیوٹرلز کے لئے نقصان نہیں ہوگا؟ رجیم چینج کا نقصان صرف پاکستان کو ہے

آج ہمیں غلام بنایا جا رہا ہے،بحث یہ جاری ہے کہ ملک کے ساتھ ہوا کیا ہے، کونسی ایسی قیامت آگئی تھی کہ ہماری حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا

سب کو خوف ہے کہ ہماری معیشت سری لنکا کے حالات کی طرف جارہی ہے، اگر ایسا ہوا تو سب سے بڑا مسئلہ نیشنل سکیورٹی کے لئے ہوگا،چیئرمین پی ٹی آئی

جو قیمت قوم مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی صورت میں ادا کر رہی ہے اسکا ذمہ دار کون ہے؟ اسلام آباد پالیسی انسٹی ٹیوٹ  کے زیر اہتمام ویبینار سے خطاب

اسلام آباد( ویب  نیوز)

سابق وزیراعظم اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کرپشن کر کے باہر بھاگنے والے این آر او لے کر واپس پاکستان آنا چاہتے ہیں، جو کہتے ہیں ہم نیوٹرلز ہو کر پیچھے ہو گئے ہیں کیا یہ انکا پاکستان نہیں؟ معیشت نیچے جائے گی تو کیا نیوٹرلز کے لئے نقصان نہیں ہوگا؟جو قیمت اسوقت قوم مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی صورت میں ادا کر رہی ہے اسکا ذمہ دار کون ہے؟ سب کو خوف ہے کہ ہماری معیشت سری لنکا کے حالات کی طرف جارہی ہے، اگر ایسا ہوا تو سب سے بڑا مسئلہ نیشنل سکیورٹی کے لئے ہوگا  اس وقت یہ بحث جاری ہے کہ اس ملک کے ساتھ ہوا کیا ہے، کونسی ایسی قیامت آگئی تھی کہ ہماری حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا ، ان خیالات کا اظہار انھوںنے جمعہ کے روز اسلام آباد پالیسی انسٹی ٹیوٹ  کے زیر اہتمام ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جو کہتے ہیں ہم نیوٹرلز ہو کر پیچھے ہو گئے ہیں کیا یہ ان کا پاکستان نہیں؟ معیشت نیچے جائے گی تو کیا نیوٹرلز کے لئے نقصان نہیں ہوگا؟جن لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ان کا پاکستان میں کیا انٹرسٹ ہے؟ اس وقت یہ بحث جاری ہے کہ اس ملک کے ساتھ ہوا کیا ہے۔  عمران خان نے کہاکہ  اکنامک سروے کے مطابق ہمارے دور میں معیشت بہتر ہو رہی تھی، پی ٹی آئی کے دور میں زراعت، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں بہتری آ رہی تھی ، کونسی ایسی قیامت آگئی تھی ہماری حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا،  ہمیں بتایا گیا کہ ہماری حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کی اہل نہیں، اب 2 مہینے میں اتنی مہنگائی ہو گئی ہے جتنی ہمارے ساڑھے3سال میں نہیں تھی، جو قیمت اس وقت قوم مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی صورت میں ادا کر رہی ہے اسکا ذمہ دار کون ہے؟  سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سب کو خوف ہے کہ ہماری معیشت سری لنکا کے حالات کی طرف جا رہی ہے، اگر ایسا ہوا تو سب سے بڑا مسئلہ نیشنل سیکیورٹی کے لئے ہوگا، ملٹری سیکیورٹی ایک طرف ہے،معاشی سیکیورٹی اتنی ہی اہم ہے، جو چور ڈاکو ہم پر مسلط کیے گئے ان کے1100 ارب روپے معاف کیے گئے۔ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان میں بیسز مل جائیں اور پاکستان کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کریں،  آج ہمیں غلام بنایا جا رہا ہے، ان لوگوں کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے، جن کا پاکستان میں کوئی مفاد نہیں، جیسا ابھی چل رہا ہے ویسا چلتا رہا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں، کرپشن کر کے باہر بھاگنے والے این آر او لے کر واپس آنا چاہتے ہیں، رجیم چینج کا نقصان صرف پاکستان کو ہے ، امپورٹڈ حکومت مسلسل عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے۔