مقبوضہ جمو ں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی عیدالاضحی کے باوجود جاری ر ہی
عید کے دوران دوران حراست ایک نوجوان سمیت تین کشمیریوں کو شہید کردیا گیا
شوپیاں کے علاقے میں مجاہدین نے بھارتی فوج کو پسپا کردیا
سرینگر( ویب نیوز )
مقبوضہ جمو ں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی عیدالاضحی کے باوجود جاری رکھیں ،عید کے دوران دوران حراست ایک نوجوان سمیت تین کشمیریوں کو شہید کردیا،شوپیاں کے علاقے میں مجاہدین نے بھارتی فوج کو پسپا کردیا ، قابض فوجیوں نے پلوامہ میں دونوجوانوں کو ضلع کے علاقے وندک پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس معطل کردی ۔ ضلع شوپیاں میں مسلسل دوسرے دن بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی جاری رکھی۔بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے ریبن میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی عید الاضحی کے دوسرے دن پیر کو شروع کی تھی۔ فوجیوں نے علاقے میں موبائیل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی اور آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی،: ضلع شوپیاں کے علاقے ربن زینہ پورہ میں مجاھدین قابض ہندوتوا فوجیوں پر برق رفتار جہادی یلغار کرتے ہوئے محاصرہ توڑ کر بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ علاوہ ازیںبھارتی پولیس نے سری نگر شہر میں ایک نوجوان کو گرفتار کر نے کے بعد دوران حراست بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔ نوجوان کو شہر کے علاقے نٹی پورہ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ لوگوں نے شہید کی میت کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اس دوران "ہم آزادی چاہتے ہیں ،ہم انصاف چاہتے ہیں” جیسے نعرے لگا ئے ۔دریںاثنا بھارتی پولیس نے ضلع راجوری کے علاقے کالاکوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر لیا