نیب میں اعلی سطحی تقرر و تبادلوں کے بعد ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پر ٹرانسفر پوسٹنگ
نیب انویسٹی گیشن آفیسرز کے تقرر تبادلے ، اہم مقدمات کی تفتیش کرنے والے نیب افسران کے بھی تبادلے،نوٹیفیکیشن
اسلا م آباد (ویب نیوز)
قومی احتساب بیورو(نیب)میں اعلی سطحی تقرر و تبادلوں کے بعد ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پر ٹرانسفر پوسٹنگ کردی گئی، نیب کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قائم مقام چیئرمین کی منطوری کے بعد نیب انویسٹی گیشن آفیسرز کے تقرر تبادلے کر دئیے گئے ہیں، نیب لاہور میں شریف خاندان،خواجہ آصف، میاںجاوید لطیف سمیت دیگررہنماوں کے خلاف دائر کئے گئے اہم مقدمات کی تفتیش کرنے والے نیب افسران کے بھی تبادلے کیے گیے ہیں،نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر مفتی عبدالحق کو نیب ہیڈ کوارٹراسلام آباد سے نیب لاہور، ایڈیشنل ڈائریکٹرآفتاب احمد کو لاہور سے کراچی، ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمد اصغر کو نیب لاہور سے سکھر،ایڈیشنل ڈائریکٹر ندیم احمد شاہد کو لاہور سے اسلام آباد ہیڈ کوارٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر خاور الیاس کو لاہور سے بلوچستان، ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزادہ امتیاز احمد کو کراچی سے نیب ہیڈ کوارٹراسلام آباد، ایڈیشنل ڈائریکٹرہارون الرشید کو کراچی سے خیبر پختونخوا، ایڈیشنل ڈائریکٹرظاہر شاہ کو خیبر پختونخوا ہ سے نیب ملتان، ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمد فیصل قریشی کو بلوچستان سے راولپنڈی، ایڈیشنل ڈائریکٹرحنا سعید کو نیب بلوچستان سے اسلام آباد ،ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمد عمر خان کو نیب ملتان سے راولپنڈی ،ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمد طارق خان کو نیب سکھر سے لاہور ٹرانسفر کیا کیا گیا ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد سلیم خان کوراولپنڈی سے نیب بلوچستان بھجوا دیا گیا.