ملک کیلئے اچھی خبر، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطع کا معاہدہ طے پا گیا

باضابطہ اعلان جلد متوقع ،آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط موصول ہوگی

پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی2قسطیں ایک ساتھ ملنے کی توقع، قرض پروگرام کو جولائی 2023 تک توسیع دینے کا بھی اعلان کیا جائیگا

اسلام آباد(ویب  نیوز)

پاکستان کیلئے اچھی خبرسامنے آ گئی،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطع کا معاہدہ طے پا گیا،باضابطہ اعلان جلد متوقع ،آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط موصول ہوگی،پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی دو قسطیں ایک ساتھ ملنے کی توقع، قرض پروگرام کو جولائی 2023 تک توسیع دینے کا بھی اعلان کیا جائیگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطع کا معاہدہ طے پا گیا جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔  اعلان کے بعد اس معاہدے کو آئی ایم ایف بورڈ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط موصول ہوگی، پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی دو قسطیں ایک ساتھ ملنے کی توقع ہے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کیلئے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی، آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کیلئے پروگرام ایک ارب ڈالر بڑھا دیا جائے گا، آئی ایم ایف  پاکستان کیلئے قرض پروگرام کو جولائی 2023 تک توسیع دینے کا بھی اعلان کرے گاذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے لئے تمام پیشگی شرائط مکمل کرچکا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پر آنے سے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر ڈونر سے بھی رکی ہوئی فنانسنگ ملنا شروع ہو جائے گی۔