اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 33.12فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، آلو، چکن،چاول سمیت 29اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.01فیصدکا اضافہ، ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 33.12فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 29اشیا ضروری کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں ہفتے 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 17میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے کے دوران آلو 4.72فیصد ، چکن 4.45 فیصد مہنگا ہوگیا، رواں ہفتے کے دوران چاول 1.17فیصد مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران 2.82 اوردال چنا 0.67فیصد سستی ہوئی، سالانہ بنیادوں پرڈیزل 141.46فیصد ، پیٹرول 119 فیصد مہنگا ہوا، سالانہ بنیادوں پر پیاز کی قیمتوں میں 89فیصد تک اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مابق سالانہ بنیادوں پر دال مسور 88.60فیصد ،گھی 79 فیصد مہنگا ہوا، سالانہ بنیادوں پرخوردنی تیل 73فیصد مہنگا ہوا، ایک سال میں چکن 52.61فیصد، دال چنا 51اور لہسن 40.54فیصد مہنگا ہوا، اسی طرح سالانہ بنیادوں پر سرخ مرچ 43.42فیصد ، چینی 15فیصد سستی ہوئی، سالانہ بنیادوں پر گڑ 2.41اور دال مونگ 2فیصد سستی ہوئی۔