کراچی (ویب نیوز)

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستانی روپیہ اوپر جانے لگا ہے جبکہ ڈالر کی قدر کم ہو رہی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 209روپے 5پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا۔اس سے قبل کاروبار کے آغاز پر جمعرات کی صبح انٹر بینک میں ڈالر 85پیسے سستا ہو کر 209روپے 25پیسے کا ہو گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہو کر 211روپے کا ہو گیا تھا۔دوسری جانب آئی ایم ایف کے پاکستان سے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا۔اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 278 پوائنٹس اضافے کے بعد 42141 پر موجود ہے۔