مجھ پر آرٹیکل 6 لگاؤ، سب بتاؤں گا کس طرح چوروں کو مسلط کیا گیا’ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

قوم انہیں کبھی معاف نہیں کریگی، آج پیٹرول150اور ڈیزل کی قیمت144روپے فی لیٹر ہونی چاہیے

ہمارے ملک کا انصاف کا نظام طاقتور کو سزا نہیں دے سکتا، ہمیشہ کمزور قانون کے شکار ہوتے ہیں، طاقتوربچ جاتے ہیں

امریکا کو مجھ جیسا آزاد لیڈر پسند نہیں، امریکا بوٹ پالش کرنے والے شہباز شریف کو پسند کرتا ہے، فیصل آبا دمیں جلسہ سے خطاب

امریکی سفارتخانہ چند ماہ پہلے اپوزیشن جماعتوں سے ملنے لگ گیا پارٹی سے جو لوٹے ہوئے ان سے امریکی سفارتخانے کے لوگ ملے.لاہور میں انتخابی جلسے سے خطاب

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 لگائیں ایک ایک چیزجانتاہوں کہ کس طرح انہیں مسلط کیا گیا چوروں کو کس نے مسلط کیا اس کے لیے کمیشن بنتاتحقیقات ہونی چاہیے تھی کمیشن بنانے کے بجائے کہتےہیں عمران خان پر آرٹیکل 6 لگاؤ۔

لاہور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کےایک جج کہتے ہیں عمران خان پر آرٹیکل 6 لگائیں بےشک لگائیں جب میرے اوپر آرٹیکل 6 لگےگاکم ازکم مجھے بولنےکا موقع تو ملےگا جو باتیں میں نے ابھی تک نہیں کیں کم ازکم آرٹیکل 6 کے بعد تو بتا سکوں گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ چند ماہ پہلے اپوزیشن جماعتوں سے ملنے لگ گیا پارٹی سے جو لوٹے ہوئے ان سے امریکی سفارتخانے کے لوگ ملے اس کےبعدجو ہوا وہ پوری قوم کےسامنے ہے عدالتیں رات 12بجےکھل گئیں سپریم کورٹ نے سوموٹو لیا جب یہ گیم کھیلی جارہی تھی میں نے کہا فیصلہ عوام کو کرنےدیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ایک جج کہتے ہیں کہ ہم پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے عارف علوی کا کیا قصور ہے؟ قاسم سوری نے تو جب مراسلہ دیکھا تو فیصلہ کیا اور کہا میرا حلف کہتا ہے ایسا فیصلہ دوں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا اور کہا گیا مداخلت ہوئی اورڈی مارش کیاگیا اس حکومت کا کام تھا تحقیقاتی کمیٹی بناتےلیکن نہیں بنائی کیونکہ سازش میں ملوث تھے سپریم کورٹ کو صدر نے خط بھیجاکہ تحقیقاتی کمیشن بناکرتحقیقات کرالیں قاسم سوری نے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیجا لیکن کچھ نہیں بولاگیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں سازش کے تحت بنانا ریپبلک کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ہمیں ادھر دھکیلا جا رہا ہے جہاں ملک نیچےجاتا ہے ان چوروں کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کی جائیدادیں باہر پڑی ہیں حکومت پاکستان میں کرنی ہے اور پیسہ بیرون ملک رکھا ہوا ہے نوازشریف کے دونوں بیٹوں سے پوچھا گیا پیسہ کہاں سے آیا تو باہر بھاگ گئے نوازشریف کے دونوں بیٹے کہتے ہیں ہم تو پاکستانی شہری نہیں برطانوی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کس کو عزت اور کس کو ذلت دینی ہےاللہ فیصلہ کرتاہے جنہوں نے مجھے ذلیل کرنےکی کوشش کی خود ذلیل ہو گئے مجھے موت قبول ہے ان کی غلامی کبھی قبول نہیں کروں گا۔

قبل ازیں فیصل آبا د میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوے پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم 17 جولائی کو لوٹوں کو بلے سے پھینٹا لگتے دیکھے گی، ان دو خاندانوں کو جنہوں نے بھی سازش کے ذریعے اوپر بٹھایا قوم انہیں معاف نہیں کرے گی، اتوار کو جان لڑائیں گے، پنجاب کا سیاسی میچ جیت کر دکھائیں گے، پھر جشن منائیں گے، نوجوان دھاندلی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہیں، سازش کے ذریعے اقتدار میں آنے والے امپورٹڈ حکمرانوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ہم نے آئی ایم ایف کیساتھ گزارا کیا،لیکن قیمتیں نہیں بڑھائیں، آج پیٹرول150اور ڈیزل کی قیمت144روپے ہونی چاہیے،بدقسمتی سے ہمارے ملک کا انصاف کا نظام طاقتور کو سزا نہیں دے سکتا ہمیشہ کمزور قانون کے شکار ہوتے ہیں طاقتوربچ جاتے ہیں، امریکا ان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرے گا، امریکا کو مجھ جیسا آزاد لیڈر پسند نہیں، امریکا بوٹ پالش کرنے والے شہباز شریف کو پسند کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں  پی پی97 کے حوالے سے پی ٹی آئی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ چک جھمرہ کے عظیم شہریوں کو سلام پیش کرتا ہوں، آج اللہ نے میری قوم میں شعور پیدا کردیا ہے، ملک کی 75 سالہ تاریخ میں قوم کبھی اتنی بیدار نہیں تھی، علی افضل ساہی کو 17 جولائی کو جاگی ہوئی قوم ووٹ ڈالے گی، قوم سمجھ چکی ہے ملک کیخلاف بڑی بیرونی سازش ہوئی، ملک کے غداروں نے اس سازش کو کامیاب کیا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوخاندان 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے تھے، چوروں نے اقتدار میں آتے ہی 1100 ارب کا ڈاکہ مارا، ترامیم کر کے نیب کو تقریبا ختم کردیا گیا، چوروں نے اقتدار میں آکر این آر او لیا، پہلے انہوں نے مشرف دور میں اپنی چوری معاف کرائی تھی، دس سالوں میں دو خاندانوں نے مل کر لوٹا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ گیا ہوں ان چوروں کا آخری گیند تک مقابلہ کروں گا، ان کو قوم کا 1100 ارب ہضم نہیں کرنے دونگا، آپ سب نے میرا ساتھ دینا ہے، آپ میری ٹیم اور میں آپ کا کپتان ہوں، مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا امریکا ہمارا خیر خواہ  اور اس ملک کی بہتری چاہتا ہے؟، امریکا تابعدار حکمران چاہتا ہے، ایک فون پر مشرف نے گھٹنے ٹیک دیئے تھے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانی مارے گئے تھے، آج بھی ہمارے فوجی جوان بارڈر پر قربانیاں دے رہے ہیں، زرداری، نواز شریف آئے تو قوم نے سمجھا یہ جمہوری لیڈر ہیں، زرداری، نواز شریف دور میں امریکا نے 400 ڈرون حملے کیے، ڈرون حملوں میں خواتین، بچوں سمیت ہزاروں لوگ مارے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکا سمیت سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن کسی کی غلامی قبول نہیں، بالکل یہ قوم دیکھے گی 17 جولائی کو لوٹوں کو بلے سے پھینٹا لگتے دیکھے گی، امریکا ان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرے گا، امریکا کو مجھ جیسا آزاد لیڈر پسند نہیں، امریکا بوٹ پالش کرنے والے شہباز شریف کو پسند کرتا ہے۔   ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہتا ہے ہم بھکاری ہیں، 32 سال سے شریف خاندان اقتدار میں اور بھیک مانگ رہے ہیں، شہباز شریف قوم غیرت مند ہے، تم کو بھیک مانگتے ہوئے شرم آنی چاہیے، شریف، زرداری خاندان 30 سال ملک نہ لوٹتے تو قوم کو بھیک نا مانگنا پڑتی، کیا آپ لوگوں کو بھکاری وزیراعظم چاہیے؟ کہتا ہے سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات بھی پیسے مانگنے گیا، اوورسیز پاکستانی اس لیے میرے ساتھ کھڑے ہیں، شہباز شریف نے خود اور قوم کو بھی شرمندہ کروا دیا۔ عمران خان نے پیشگی الرٹ کرتے ہوئے کہاکہ  انہوں نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑنے ہیں، ان کو سروے میں پتا چل گیا ہے سارے حلقوں میں تحریک انصاف جیتے گی،  نوجوانوں ایک، ایک پولنگ اسٹیشن پر پہرہ دینا ہے یہ دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتے، شہباز شریف نے پہلے فضل الرحمان کی 135 روپے قیمت بڑھا کر قیمت کم کر کے بڑا احسان کیا، ہماری حکومت سے بھی اس وقت عالمی منڈیوں میں کم قیمت ہے، شہباز شریف کو پٹرول کی قیمت 150، ڈیزل کی 144 کرنی چاہیے، آئی ایم ایف نے ہماری حکومت پر بھی پریشر ڈالا تھا لیکن قیمتیں نہیں بڑھائی تھی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کا سارا ٹبر باہر بیٹھا ہے، انہوں نے ریڈیو آکاش وانی مریم نواز کو یہاں چھوڑا ہوا ہے، مریم نواز بھارتی ریڈیو آکاش وانی کی طرح سچ نہیں بول سکتی، لندن کے مہنگے فلیٹس کی مالکہ مریم نواز ہیں، آج تک یہ چاروں فلیٹس کی ایک رسید نہیں دکھا سکے، افسوس ہمارا انصاف کا نظام بڑے ڈاکووں کو نہیں پکڑ سکتا، جب تک طاقت ور کو قانون کے نیچے نہیں لاتے ملک ترقی نہیں کرسکتا، جو قوم بڑے چوروں کو نہ پکڑے تباہ ہوجاتی ہے، سری لنکا میں بھی ایک خاندان بیس سال سے مل لوٹ رہا تھا، سری لنکا کا دیوالیہ نکل گیا ہے، افغانستان کا سربراہ بھی بیرون ملک بھاگ گیا تھا، لبنان میں بھی یہی کچھ ہوا، علی افضل ساہی کو اگلی دفعہ خود جلسہ آرگنائز کرنے بارے بتاوں گا، اب تو میں جلسوں کا ایکسپرٹ ہوگیا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ان دو خاندانوں کو جنہوں نے بھی سازش کے ذریعے اوپر بٹھایا قوم انہیں معاف نہیں کرے گی، آج ٹیکسٹائل انڈسٹری کا برا حال ہے، ہماری حکومت نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا تھا، ہماری حکومت میں ایکسپورٹ مسلسل بڑھ رہی تھی، ہماری حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ہیلتھ کارڈ، احساس پروگرام شروع کیا، کسانوں کو بغیر سود کے قرض دیئے، ملک ترقی کر رہا تھا تو سازش کرکے ہماری حکومت گرائی گئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ چک جھمرہ والوں کی تعداد دیکھ کر حیران ہوں، علی افضل ساہی کو مبارکباد دینے آوں گا، علی افضل آخری گیند تک مقابلہ کرنا ہے، حمزہ ککڑی کو شکست دینے کے بعد ہم جشن منائیں گے، حمزہ ککڑی، زرداری خاندان نے کبھی کوئی چیز ایمانداری سے نہیں کی، جس طرح بھارت میں ان کے امپائروں کے باوجود شکست دی اسی طرح حمزہ ککڑی کو بھی ہرائیں گے، حمزہ شہباز دھاندلی کی ہرممکن کوشش کررہا ہے۔پی ٹی آئی جلسہ پنڈال میں خواتین کیلئے مختص جگہ میں داخلی دروازے پے دھکم پیل رہی ۔خواتین کے لئے مختص جگہ میں داخلے کے لئے کارکنوں اور پولیس میں کھینچا تانی رہی۔نوجوانوں کی بڑی تعداد داخلی راستے پر جمع ہونے سے خواتین کو بھی مشکلات کا سامنارہا۔