راولپنڈی (ویب نیوز)

بلوچستان کے علاقے زیارت میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زیارت میں سیکیورٹی فورسز نے ریکوری آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگایا گیا۔خلیفہ پہاڑوںمیں خوست کے قریب دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا اور گھیرے میں آنے کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حوالدار خان محمد شہید ہو گئے۔فورسز کی بھرپور کارروائی میں بلوچ لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گرد مارے گئے۔گزشتہ روز شہید ہونے والے لیفٹیننٹ لئیق بیگ مرزا کے کزن عمر کی بازیابی اور دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے،دو روز قبل عسکریت پسندوں کی جانب سے اغوا کیے گئے پاک فوج کے ایک افسر لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کی لاش جمعرات کی صبح بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے نواح سے ملی تھی، انہیں منگل کی شب زیارت کے علاقے وارچوم سے ان کے کزن عمر جاوید کے ہمراہ اغوا کیا گیا تھا۔لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا اپنے کزن عمر جاوید کے ساتھ زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی کا دورہ کرنے گئے تھے، وہاں سے واپسی پر 10 سے 12 مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور دونوں کو اغوا کر لیا۔۔