حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں درخت گرنے سے 11 کے وی کی تاریں ٹوٹ گئیں
کراچی / جہانیاں (ویب نیوز)
سندھ کے کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کو صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کراچی ، لاڑکانہ، میرپورخاص اور گرد و نواح میں بھی بارش کے بعد گرمی کی شدت کچھ حد تک کم ہوگئی۔حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں درخت گرنے سے 11 کے وی کی تاریں ٹوٹ گئیں، جس کے بعد کئی گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل رہی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ بارش کے سسٹم کی شدت اب بھی بر قرار ہے، سندھ کے مختلف مقامات پر اس سسٹم نے اچھی بارش برسائی ، سسٹم 18 جولائی تک سندھ پر اثر انداز رہے گا۔
جہانیاں،موسلادھاربارش ، کئی مکانات منہدم
راستے بند ہو گئے ، کاروباری زندگی مفلوج،پانی جمع ہونے سے فصلوں کو نقصان
جہانیاں اور کے نواحی علاقوں موسلادھار بارش سے کئی مکانات منہدم ہو گئے ، راستے بند جبکہ، کاروباری زندگی مفلوج ہوکررہ گیا۔ علاقہ میں بارشوں کا سلسلہ پچھلے دو ہفتوں سے جاری ہے اور اب تک ہونے والی بارشوں میں کئی مکان مکمل طور پر منہدم اورکئی مکانوں کی دیواریں گرگئیں اور کئی مکانوں کی دیوارون میں شکاف پڑ گئے۔ بعض علاقوں سے مکان گرنے سے لوگوں کے زخمی ہونے کی خبریں بھی ملیں ہیں جبکہ جانوروں کو بھی کافی نقصان پہنچا۔موجودہ بارشوں سے جہانیاں اور نواحی علاقوں میں کھڑی فصلوں کے نیچے پانی جمع ہوگیا جس سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 17جولائی تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ رہے گا۔