پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کم ہو کر 40140 کی سطح پرآگیا
کراچی (ویب نیوز)
ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا، ابھی انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر 4 روپے 1 پیسہ مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں اب سے کچھ دیر پہلے تک 226 روپے کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ملک میں گزشتہ 60 گھنٹوں میں ڈالر 15 روپے مہنگا ہوا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کم ہو کر 40140 کی سطح پرآگیا۔