سپیکر باکس، آفسر باکس اور مہمانوں کی گیلریاں بند ہو نگی جبکہ میڈیا گیلری کھلی ہو گی
اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ ارکان ساتھ رکھیں، ایوان میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی،سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی
لاہور (ویب نیوز)
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیرِ اعلی پنجاب کے لیے جمعہ کو ہونے والے الیکشن کا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں ارکان اور سٹاف کے مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہوگی، سپیکر باکس، آفسر باکس اور مہمانوں کی گیلریاں بند ہوں گی جبکہ میڈیا گیلری کھلی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ ارکان ساتھ رکھیں، ایوان میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ ارکان کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ڈیوٹی فری شاپ کی طرف گیٹ سے ہوگا۔سیکریٹری اسمبلی کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اسمبلی سیکریٹریٹ کی چار دیواری کے باہر انتظامی معاملات کنٹرول کرے گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیا پریس گیلری کے ذریعے وزیرِ اعلی پنجاب کے الیکشن کی کوریج کرے گا۔