اسلام آباد (ویب نیوز)
مسلسل موسلادھار بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک تجاوز کر گئی،سپیل ویزکھول دیئے گئے ۔انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1752فٹ سے تجاوز کر گئی ۔راول ڈیم کے سپل ویز کھول دئیے گئے ۔انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم کے سپیل ویز تیزبارش اور مزید بارش کی پیش گوئی کے بعد کھولے گئے۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے جو مکمل ہوچکی ہے۔راول ڈیم کے قریب نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ۔