گورنر سٹیٹ بینک کی تعیناتی کیلئے 6 نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کوارسال

ارسال ناموں میں ڈاکٹر سعید احمد، عاصم معراج حسین، مرتضیٰ سید، ظفر مسعود ،محمد جمیل اورمحمد اشرف خان شامل

اسلام آباد(صباح نیوز)گورنر سٹیٹ بینک کی تعیناتی کے لیے 6 نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوا دیئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ نے گورنر سٹیٹ بینک کی تعیناتی کے لئے 6 نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوائے ۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھیجے گئے ناموں میں سابق صدر نیشنل بینک ڈاکٹر سعید احمد، عاصم معراج حسین، قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک مرتضیٰ سید، ایم ڈی پنجاب بینک ظفر مسعود کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک محمد جمیل اور سابق گورنر سٹیٹ بینک محمد اشرف خان کا نام بھی گورنر سٹیٹ بینک کے لیے شامل ہے۔ وفاقی کابینہ آج (منگل کو) ہونے والے اجلاس میں کسی گورنر سٹیٹ بینک کے لیے ایک نام کی منظوری دے گی۔