کراچی (ویب نیوز)

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ میں تین دن کے لئے سی این جی پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ 5 اگست صبح بجے8سے 8 اگست کی صبح 8 بجے تک سی این جی پمپس بند ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کہا تھا کہ ملک کی سی این جی انڈسٹری زوال کا شکار ہے، سندھ اور پنجاب میں سی این جی اب پیٹرول سے ڈیڑھ فیصد زیادہ مہنگی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 3300 سی این جی سٹیشنز میں سے ایک ہزار بند ہوچکے ہیں، سندھ میں 300سے زائد سی این جی سٹیشنز بند پڑے ہیں۔