پشاور (ویب نیوز)

خیبر پختونخوا حکومت کا کمرشل کورٹ قائم کرنے کا فیصلہ، صوبائی اسمبلی نے تجارتی تنازعات بل 2022 کی منظور دیدی،بل کے تحت تجارتی تنازعات کے کیسز کا ایک یا دو پیشی میں حل نکالا جائے گا۔خیبر پختونخوا حکومت نے تجارتی تنازعات کے حل کے لئے کمرشل کورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی نے کمرشل کورٹ کے قیام کیلئے تجارتی تنازعات بل 2022 کی منظوری دے دی ہے۔ تجارتی کورٹ کے قیام کا مقصد، سول کورٹ پر کیسز کا بوجھ کم کرنا ہے۔بل کے مطابق تاجروں میں 3 لاکھ یا اس سے زیادہ کا تنازع اب تجارتی عدالت حل کرے گی۔ تجارتی تنازعات کے کیسز کا ایک یا دو پیشی میں حل نکالا جائے گا۔ بل کے تحت تمام جاری تجارتی یا مالی تنازعات فوری طور پر کمرشل کورٹ منتقل کیے جائیں گے جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل چیئرمین اور ایک قانونی ماہر کے ساتھ 5 ارکان پرمشتمل ہو گا۔