ہلاک دہشت گرد شمالی وزیرستان میں فورسز کیخلاف کارروائیوں، شہریوں اور قاری سمیع کے قتل میں بھی ملوث تھا
راولپنڈی (ویب نیوز)
سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی، ہلاک دہشت گرد فورسز کیخلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔ سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد شمالی وزیرستان میں قاری سمیع کے قتل میں بھی ملوث تھا، مقامی افراد نے پاک فوج کے آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔