تھانہ شرقی پشاور میں وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز و دیگر کے خلاف مقدمہ اندراج کے لئے درخواست دائر

پی ڈی ایم قیادت نے دشمن ملک کے ایما پر ماضی میں نفرت انگیز تقاریر کے اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کی،درخواست

پرانی ویڈیوز کے ریکارڈ اور بیان سے متعلق ایف آئی اے ہھی جانچ پڑتال کر سکتی ہے اور کیس اسے بھجوایا جا سکتا ہے،پولیس

پشاور (ویب نیوز)

خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ نے فضل الرحمن اور دیگر سیاسی قائدین کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی کارروائی شروع کردی۔ صوبائی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی تحریری شکایت پر مقدمات کے اندراج کا اختیار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کو تفویض کردیا۔فضل الرحمن اور دیگر سیاسی قائدین کے خلاف بغاوت کے مقدمات کے اندراج کے لیے دیگر افراد بھی شکایات کا اندراج کراسکتے ہیں۔ادھر تھانہ شرقی پشاور میں وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نواز و دیگر کے خلاف مقدمہ اندراج کے لئے ایک درخواست دائر کردی گئی۔ پی ڈی ایم رہنمائوں کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست نور شیر ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں مولانا فضل الرحمن، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، پرویز رشید ، عطا تارڑ، ایاز صادق، سعد رفیق و دیگر حکومتی شخصیات کے شامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم قیادت نے دشمن ملک کے ایما پر ماضی میں نفرت انگیز تقاریر کیں اور اداروں کے خلاف تقاریر کرکے انہیں کمزور کرنے کی کوشش کی، نفرت انگیز بیانات پر ان رہنماں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔دوسری جانب کینٹ پولیس نے پی ڈی ایم رہنمائوں کے خلاف مقدمے کی درخواست پر خاموشی اختیار کرلی۔ پولیس کے مطابق درخواست میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔ پرانی ویڈیوز کے ریکارڈ اور بیان سے متعلق ایف آئی اے ہھی جانچ پڑتال کر سکتی ہے اور کیس اسے بھجوایا جا سکتا ہے۔