کراچی (ویب نیوز)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا۔انٹر بینک میں 62 پیسے اضافے سے امریکی ڈالر 219 روپے کا ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 72پیسے مہنگا ہونے کے بعد 218روپے 38پیسے پر پہنچ گیا تھا۔