امپورٹڈ دلیہ اور آٹے پر ڈیوٹی 10سے بڑھا کر 35 فیصد جبکہ ڈرائی فروٹس اور بادام پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 74 فیصدکی گئی ہے

اسلام آباد (ویب نیوز)

امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھادی گئی، تمام امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 70 سے بڑھا کر 100 فیصد  اور امپورٹڈ جام، جیلی پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 49 فیصد کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے 600 سے زائد امپورٹڈ اشیا (درآمدی اشیائے تعیش) پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی ہے۔ تمام امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 70 سے بڑھا کر 100 فیصد کر دی گئی ہے۔ امپورٹڈ جام، جیلی پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 49 فیصد کردی گئی، جبکہ امپورٹڈ باتھ روم فٹنگز پر ڈیوٹی 30 سے بڑھا کر 49 فیصد کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیولری باکس پر 49 اور امپورٹڈ کراکری پر ڈیوٹی 49 فیصد کردی۔ امپورٹڈ گوشت اور مچھلی پر ریگولیٹری ڈیوٹی دگنی کردی گئی۔ امپورٹڈ چاکلیٹ اور کوکو پاڈر پر ڈیوٹی 10سے بڑھا کر 49 فیصد کردی گئی۔ جبکہ امپورٹڈ دلیہ اور آٹے پر ڈیوٹی 10سے بڑھا کر 35 فیصد کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ امپورٹڈ ڈرائی فروٹس اور بادام پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 74 فیصد کردی گئی ہے۔