سینیٹر شوکت ترین نے آئی ایم ایف کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 500 ارب روپے دینے کا مطالبہ کر دیا
سیلاب کی صورتحال میں لوگوں کو بہت ریلیف دینا چاہئے، حکومت دوسویونٹ والوں کو ریلیف کے بجے بجلی بل معاف کر دے، پی ٹی آئی رہنما کا بیان
کراچی (ویب نیوز)
سابق وزیر خزانہ و رہنما پاکستان تحریک انصاف سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کم از کم 500 ارب روپے تو دینے چاہیے۔ سابق وفاقی وزیر شوکت ترین نے ایک یان میں کہا کہ ان کا ریلیف اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے، سیلاب کی صورتحال میں لوگوں کو بہت ریلیف دینا چاہئے، میں آئی ایم ایف کو کہتا ہوں کہ کم از کم 500ارب تو دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کو کہیں کہ ہمارے ملک میں آفت آگئی ہے، ٹماٹر اور پیازکی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے ہی بڑھ چکی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 200یونٹ ریلیف کی بات تو سجھ سے باہر ہے، ہم نے تو پورے 5روپے فی یونٹ ریلیف دیا تھا، ان کوکہنا چاہیے کہ آپ کے بل معاف کردیتے ہیں۔ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری ردہ بیان میں شوکت ترین نے کہا تھا کہ چاروں صوبوں میں سیلاب نے تباہی مچارکھی ہے، لاکھوں لوگ اپنے گھروں اور فصلوں سے محروم ہو چکے ہیں۔ امیروں کے لیے متاثرین تک دل کھول کر پہنچنے کا وقت ہے، ہمیں بحیثیت قوم اکٹھا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے ایس پی آئی پچھلے سال کے مقابلے میں 44.58 فیصد رہی، گزشتہ سال کے مقابلے ٹماٹر کی قیمتوں میں 178 فیصد، پیاز کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا۔ سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ دال مسور کی قیمتوں میں 91 فیصد اضافہ ہوا، اس کے علاوہ پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے ہوئے ہیں۔ شوکت ترین نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو مشکل بنا دیا گیا ہے، اللہ کریم ہمیں اس نااہل حکومت سے بچائے۔