راولپنڈی (ویب نیوز)
ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے، پاکستانی قوم بہادر سید علی شاہ گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے حریت رہنماء سید گیلانی کی پہلی برسی پر ٹویٹ میں کہا کہ سید علی گیلانی نے بھارتی مظالم کا بہادری سے مقابلہ اور تحریک آزادی کی جدوجہد کو آگے بڑھایا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سید علی گیلانی کی تمام عمر حق خود ارادیت کے لیے جدجہد میں گزری۔ سید علی گیلانی نے کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حق خود ارادیت کی لڑائی لڑی۔ سید علی گیلانی کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے،پاکستانی قوم بہادر سید علی شاہ گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔