سرگودھا (ویب نیوز)
صوبے بھر میں 5 سے 12 سال کے بچوں کو کورونا سے بچائو کیلئے حفاظتی ٹیکے لگانے کا فیصلہ ، 19 سے 24 ستمبر تک سرکاری سطح پر مہم چلائی جائے گی، زرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبے بھر میں 19 تا 24 ستمبر 2022 سے 5 سے 12 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو کرونا سے بچاو کے لیے خصوصی مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں 5 سال سے 12 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو کرونا سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ محکمہ صحت نے پولیو مہم کی طرز پر ٹیمیں ہر گلی محلے اور سکول میں جا کر بچوں کو کرونا کے حفاظتی ٹیکے لگائے جا ئیںگے اس مقصد کیلئے تمام والدین سے گزارش ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔