اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میںمزید3مریض دم توڑ گئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 228نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔قومی ادارہ برائے صحت(  این آئی ایچ)کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں موذی وائرس سے مزید 3 مریض جاں بحق ہو گئے،  اب تک جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 30 ہزار 591 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 ہزار 041 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 228 نئے مریض سامنے آئے  ۔این آئی ایچ کے مطابق کہ موذی وائرس میں مبتلا 114 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔