کراچی (ویب نیوز)

کے الیکٹرک صارفین کیلئے 1 روپے 52 پیسے فی یونٹ سرچارج لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔کے الیکٹرک صارفین پر 1 روپے 52 پیسے اضافی سرچارج لگانے کی حکومتی درخواست پر چیئرمین نیپرا وسیم مختارکی سربراہی میںاتھارٹی نے سماعت مکمل کر لی۔ اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گا اور فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد کے الیکٹرک صارفین پر سرچارج عائد ہو جائے گا۔ کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بلوں پراضافی سرچارج ایک سال کیلئے ہوگا۔ منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔