بورے والا (ویب نیوز)

حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے ملک میں کپاس کی فصل بری طرح متاثر،پنجاب میں 15 فیصد، سندھ میں 80اور بلوچستان میں 100فی صد کپاس کی فصل تباہ ہو گئی،ملک بھر میں زیر کاشت کپاس کی 16 لاکھ ایکڑ سے زائد فصل تباہ ہو گئی،تفصیلات کے مطابق اس سال حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں سے جہاں ملک بھر میں دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے وہاں کپاس کی فصل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور گزشتہ دس سالوں کے دوران کپاس کی سب سے  زیادہ پیداوار متوقع تھی جس میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہیوزارت زراعت کیاعداد و شمار کے مطابق اس سال پنجاب میں 36 لاکھ 70ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی ریکارڈ فصل کاشت کی گئی تھی جس میں سے سیلاب اور بارشوں سے5 لاکھ 50ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے جو کہ مجموعی کاشت کا پندرہ فیصد ہے اسی طرح سندھ میں اس سال 12لاکھ 70ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کی گئی تھی جس میں سے10لاکھ 21 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی فصل بری طرح متاثر ہوچکی ہے جو کہ مجموعی کاشت کا 80 فیصد ہے جبکہ بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور بارشوں کے نتیجہ میں زیر کاشت 3876 رقبہ پر کھڑی فصل سوفیصد متاثر ہو چکی ہے ملک میں کپاس کی مجموعی کاشت کا 32.2 فیصد رقبہ متاثر ہوا ہے اعداد و شمار کے مطابق اس سال پنجاب میں کپاس کی 6 ملین گانٹھ کی پیداوار متوقع تھی جو کہ اب کم ہوکر 0.9 ملین رہ گئی ہے۔