اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 2مریض جان کی بازی ہار گئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 190نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 735 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 190 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔این آئی ایچ کے مطابق 119 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے، ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ تین آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔