کراچی (ویب نیوز)
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا ۔فاریکس ڈیلرکے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مسلسل غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہے۔کسی روز ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں کم ہونے لگتی ہے تو کبھی یہ اوپر جانے لگتا ہے ۔ بدھ کے روز بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر 58 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 222 روپے کا ہو گیا ۔