کراچی (ویب نیوز)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا گیا۔فاریکس انڈیکس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 233 روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 7 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے، کاروبارکے دوران انڈیکس 41 ہزار933 پوائنٹس کی سطح پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔