گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دال چنا، آلو، دال مونگ، انڈے، دال ماش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ادارہ شماریات کی رپورٹ
اسلام آباد (ویب نیوز)
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 8 اعشاریہ 01فیصد کی بڑی کمی، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.28 فیصد ریکارڈ، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی۔ جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 297 روپے سے زائد مہنگا ہو گیا، آٹے کا تھیلا، دال چنا، آلو، دال مونگ، انڈے، دال ماش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بیس کلو آٹے کا تھیلا 1323 روپے سے مہنگا ہو کر 1621 روپے کا ہو گیا، شماریات بیورو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دال چنا کی فی کلو قیمت میں 6.37 روپے کا اضافہ ہوا، دال چنا کی فی کلو قیمت 257.50 روپے ہو گئی، حالیہ ہفتے دال مونگ کی فی کلو قیمت 248.80 روپے سے بڑھ کر 252 روپے ریکارڈ کی گئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 71 پیسے کا اضافہ، نئی قیمت 87.64 روپے ہو گئی ہے، حالیہ ہفتے فی درجن انڈوں کی قیمت میں 1.47 روپے کا اضافہ ہو گیا، ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 12.76 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر، پیاز، دال مسور، گھی، لہسن سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی رپورٹ ہوئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے کی کمی ہوئی، حالیہ ہفتے پیاز کی فی کلو قیمت میں 39 پیسے اور اڑھائی کلو کا ٹن 4.81 روپے کی کمی ہوئی۔