سرگودھا (ویب نیوز)

30ستمبر تک پراپرٹی ٹیکس 10 اور ٹوکن ٹیکس 15فیصدرعایت کے ساتھ جمع کروائے جاسکتے ہیں ،بعدازاں پراپرٹی ٹیکس جرمانے کے ساتھ وصول کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے یکم جولائی سے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس پر ای پیسہ کے زریعہ جمع کروانے والوں کو 15فیصد جبکہ پراپرٹی ٹیکس 10 فیصد رعایت کے ساتھ 30 ستمبر 2022 تک جمع کرواسکتے ہیں ، یکم اکتوبر 2022سے پراپرٹی ٹیکس پر ماہانہ کی بنیادوں پر جرمانے عائد کردیئے جائیں گے۔