ن لیگ کی حکومت میں نیب نے بلایا،اسحاق ڈار وزیر اعظم کے جہاز میں بھاگ گیا، اب ڈیل کے ساتھ واپس آرہا ہے
آڈیو لیکس میں مریم نواز کہہ رہی ہیں بھارت سے مشینری امپورٹ کر یں،شہباز شریف طریقہ بتا رہے ہیں مشینری کسی اور ملک سے لے آئو
چیف الیکشن کمشنر نے نواز شریف کے کہنے پر ای وی ایم مشینز نہیں آنے دیںچیف الیکشن کمشنر میں تھوڑی بھی شرم وحیا ہو یہ استعفیٰ دے
لاہور (ویب نیوز)
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ، جیت کر دکھائوں گا، آڈیولیکس میں اور بھی کچھ آرہا ہے، مریم بتا رہی ہیں کہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے عمران خان کو توشہ خانہ پر ڈس کوالیفائی کر دوں گا۔ عمران خان نے جی سی یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پہلے وکی لیکس، ڈان لیکس اب آڈیو لیکس آگئی ۔چیف الیکشن کمشنر نواز شریف کے گھر کا نوکر ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے نواز شریف کے کہنے پر ای وی ایم مشینز نہیں آنے دیں۔ تھوڑی بھی اس میں شرم حیا ہو یہ استعفیٰ دے، اگر نہیں شرم حیا تو ہم اس سے استعفیٰ لیں گے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی تو ہم نے تعلقات ختم کئے تھے، آڈیو لیکس میں مریم نواز کہہ رہی ہیں بھارت سے مشینری امپورٹ کر یں۔شہباز شریف طریقہ بتا رہے ہیں کہ مشینری کسی اور ملک سے لے آئو۔انہوںنے کہا کہ مریم کا داماد گرڈ سٹیشن بنا رہا ہے، آپ کے پیسے وہ گرڈ سٹیشن بنے گا۔ آڈیولیکس میں اور بھی کچھ آرہا ہے، مریم کہہ رہی ہے کہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ پر ڈس کوالیفائی کر دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں معاشی ترقی کی ۔ہماری آخری سال میں 75فیصد آئی ٹی ایکسپورٹس بڑھیں ،بزدل کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا وہ ڈر میں ہی رہتاہے،خود غرض کبھی ذات سے نہیں نکل پاتا۔پاکستان میں اشرافیہ کو اپنی ذات کی پڑی ہوتی ہے۔اشرافیہ ملک اور عوام کی نہیں اپنے فکر میں رہتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت سازش کے تحت ہٹائی گئی ۔امریکی نمائندہ ہمارے سفیر سے ناراضی کا اظہار کرتاہے۔امریکی نمائندہ کہتاہے کہ آپ نے عمران خان کو ہٹانا ہوگا۔سفیر کو کہاگیا آپ نے عمران خان کو نہیں ہٹایا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔عمران خان نے کہا کہ سائفر کے بعد قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے ،20لوٹے نکل آتے ہیں۔سندھ ہائوس میں چھوٹے لوٹوں میں بڑوں کا انتخاب کیاجاتاہے۔بھارت روس سے 40فیصد کم قیمت پر تیل خریدرہا ہے، پاکستان کو روکا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ اسحاق ڈار ہمارے دور میں نہیں بھاگا، ن لیگ کی حکومت میں نیب نے بلایا۔اسحاق ڈار وزیر اعظم کے جہاز میں بھاگ گیا، اب ڈیل کے ساتھ واپس آرہا ہے۔یہاں ڈیل ہوتی ہے اس لیے منی لانڈرنگ نہیں رکتی۔انہوںنے کہا کہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم نے یہ تماشا بھیڑ بکریوں کی طرح دیکھنا ہے یا سامنے کھڑا ہونا ہے۔ جو قوم حق سچ پر نہیں کھڑی ہوتی اس کا مستقبل نہیں ہوتا۔اللہ کا حکم ہے اچھائی کے ساتھ کھڑے ہوں، برائی کے ساتھ نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جب بھی انقلابی تحریک کھڑی ہوتی ہے، اس میں یوتھ نے لیڈ کیا۔میں چاہتا ہوں کہ آپ طالب علم سارے اس میں شامل ہوں۔ویت نام کے خلاف جو موومنٹ چلی تھی یونیورسٹیز میں چلی تھی۔ آپ سب تیاری کر لیں، میں نے ان چوروں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے، جیت کے دکھائوں گا۔