حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب
لاہور (ویب نیوز)
منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا۔منگل کو لاہور کی احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔احتساب عدالت نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو عدالت پیشی کے لئے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی ۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا ۔ عدالت میں درخواست جمع کرائی گئی کہ حمزہ شہباز کمر میں تکلیف کے باعث احتساب عدالت لاہور پیش نہیں ہونگے لہذا حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ۔