اسلام آباد (ویب نیوز)
احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اثاثہ جات ریفرنس میں حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ۔بدھ کو احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کے لئے امریکا گئے ہیں، اسحاق ڈار کو آج پیشی سے معافی دی جائے۔عدالت نے اسحاق ڈار کی جانب سے 10لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔