ڈورن سے سموگی وہیکلز، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو مانیٹر کیا جائے گا،سی ٹی او لاہور منتظر مہدی

لاہور (ویب نیوز)

ملک میں پہلی بار ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کے عمل کا آغاز ہو گیا۔ لاہور میں مال روڈ پر ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کا تجربہ کیاگیا۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے مال روڈ احتجاج کے دوران ڈرون مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ڈرون مانیٹرنگ کے دوران روڈ بلاکنگ، احتجاج و متبادل روٹ پلان کا جائزہ لیا گیا۔ منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ ڈورن سے سموگی وہیکلز، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا ہے کہ ڈرون مانیٹرنگ سے رانگ پارکنگ، تجاوزات جیسے مسائل کی نشاندہی کی جائے گی۔ٹریفک مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ویڈیوز بھی محفوظ کی جائیں گی۔ا نہوںنے کہا کہ ٹریفک مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو ویڈیو ریکارڈ فراہم کیا جائے گا۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ٹریفک مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس یونٹ بھی تشکیل دے دیا۔مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور فیروزپور روڈ اور دیر ماڈل روڈز پر ڈرون مانیٹر نگ کی جائے گی۔