رائے ونڈ (ویب نیوز)

رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع 3نومبر کو ہوگا ،انتظامات کا سلسلہ جاری ،200سے زائد ممالک کے مندوبین اجتماع میں خصوصی شرکت کرینگے ،غیر ملکی مہمانوں کیلئے حلقہ بیرون قائم کردیا گیا ،اجتماع دو مرحلوں میں ہوگا ،تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میںعالمی اجتماع اس بار بھی دو مرحلوں میں منعقد ہوگا پہلا مرحلہ 3نومبر جمعرات کے روز بعداز نماز عصر امیر جماعت مولانا نذر الرحمان کے ابتدائی بیان سے شروع ہو گا دو روز جاری رہنے والے اس اجتماع میںبھارت ،بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کے تبلیغی اکابرین خصوصی خطاب کرینگے ،امسال اجتماع میں شرکاء کی بڑھتی تعدا د کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دس فی صد زیادہ انتظامات کئے جارہے ہیں پہلے مرحلہ میں دس لاکھ افراد کے قیام وطعام کے انتظامات جاری ہیں پہلے مرحلے میں لاہور ،پشاور ،ملتان ،کوئٹہ ڈویژن کے کارکنان شرکت کرینگے جبکہ دوسرے مرحلہ میں فیصل آباد ،سوات،ڈی آئی خان اور کراچی ڈویژن کے کارکنان شرکت کرینگے ،ریلوئے حکام کی جانب سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی ،واپڈ ا حکام کی جانب سے نان سٹاپ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تین سورس دئیے جارہے ہیں ،ٹریفک کے انخلاء کیلئے ٹریفک پولیس اضافی نفری تعینات کریگی ،اجتماع شرکاء کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے سی ا یونٹ ،میٹروپولیٹن کارپوریشن ،سوئی گیس ،صحت،ریسکیو 1122اور لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے ۔اجتماع 13نومبر کو اختتامی دعا کیساتھ اختتام پذیر ہوگا ۔