اسلام آباد (ویب نیوز)

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 74 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈی ایچ او زعیم ضیاء کے مطابق دیہی علاقوں سے 45اور شہری علاقوں سے 29 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4346ہوگئی۔ پمز اسپتال میں ڈینگی کے 33نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ نجی لیبارٹریز میں 28نئے کیسز سامنے آئے۔ شہر میں ابتک ڈینگی کے باعث 9افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔