جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،سپریم کورٹ میں 3 نئے ججز تعینات کرنے کی سفارش
جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی کے نام کی سفارش کی گئی ہے
جسٹس شفیع صدیقی کا نام اتفاق رائے نہ ہونے پر مئوخر ،سفارشات منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو ارسال
اسلام آباد( ویب نیوز)
جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 3 نئے ججز تعینات کرنے کی سفارش کردی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس پیر کے روز اسلام آباد میں ہوا جس میں 3 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کی گئی۔ جن ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے ان میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوری کے نام کثرت رائے سے منظور ہوئے جبکہ جسٹس اطہر من اللہ کا نام اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شفیع صدیقی کا نام اتفاق رائے نہ ہونے پر مئوخرکر دیا جبکہ اپنی سفارشات منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی۔